Categories: NewsUrdu News

کھیلیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سیف انور جپہ

مظفر گڑھ۔23 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سپورٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، سپورٹس سے طلبہ خصوصاًنوجوانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے،اور ایک توانا و صحت مند نسل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے ، سرکاری کالجز میں سپورٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے طلبہ غیر نصابی سرگرمیوں میں ملک کا نام روشن کرنے کے قابل ہونگے، یہ بات انہوںنے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرگڑھ کی85ویں سالانہ سپورٹس گالا کے اختتام پر جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ حافظ عمرخان گوپانگ ، چیئر مین مونسپل کمیٹی مظفرگڑھ سردار اکر م خان چانڈیہ ، وائس چیئر مین ضلع کونسل سردار اقبال پتافی ، عابد محمود بھابھہ، پرنسپل کالج پروفیسر خلیل الرحمن فاروقی،پروفیسر افتخار ہاشمی، پروفیسر سجاد حیدر پرویز، سابق پرنسپل عبدالقیوم بھٹی، پروفیسر شجاعت مند خان ، معروف شاعر افضل چوہان، سماجی راہنما طارق شریف نعیم الحسن ببلواور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ ،چیئر مین ضلع کو نسل مظفرگڑھ حافظ عمر خان گوپانگ اور چیئر مین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ سردار اکرم خان چانڈیہ نے مختلف کھیلوںمیں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی طلبا ء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago