مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2018ء) مظفرگڑھ میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے دوران 11 واپڈا اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا، کرنٹ لگنے سے بیہوش ہونے والے 6 اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تحصیل علی پور میں خیرپور چوک پر بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے دوران واپڈا کے 11 اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر واپڈا اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی اور بے ہوز ہونے والے 6 اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال منتقل ہونے والے تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق واپڈا ملازمین کی جانب سے خیرپور چوک پر نیا کھمبا لگایا جا رہا تھاکہ کام کے دوران کھمبا بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث کرنٹ لگا۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کام کے دوران بجلی بند نہیں کی گئی تھی ۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…
MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…