Categories: NewsUrdu News

کھلی کچہری میں پیش ہونے والے مسائل فوری حل کئے جائیں گے، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 مئی2019ء) مظفرگڑھ میں بعد نماز جمعہ دفتر پولیس کے سبزہ زار میں ڈی پی او کیطرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او دفتر میں سائلین کے بیٹھنے کے بہترین انتظامات کیئے گئے تھے، کھلی کچہری کے وقت ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد گجر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ریحان الرسول خان افغان، ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فاروق آفاق، ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر چوہدری جاوید اختر، ایس ایچ او تھانہ صدر ملک ایوب چھجڑہ بھی موجود تھے، ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سائلین کی درخواستوں پر تفصیلاً سماعت کیں اور موقع پر احکامات جاری کیئے، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں پیشن ہونے والے سائلین کی درخواستوں پر جو ہدایات دی جاتی ہیں ان کا عملی حل کر کے رپورٹ کریں، ان درخواستوں پر جلد فیصلہ کریں اگر مدعی سچے ہیں تو ان کو فوری انصاف مل جانا چاہئے اگر معاملات سچ کے برعکس ہیں تو ان کی رپورٹ دفتر پولیس فوری پہنچنی چاہیے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے خواتین سائلین کی درخواستوں پر انچارج کمپلینٹ سیل کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ ان کے جائز مسائل کے حل تک ان سے رابطہ میں رہیں اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ رکھیں، سائلین کے ساتھ حسن و سلوک سیپیش آئیں اور ان کے ساتھ غلط رویہ رکھنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago