مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 اکتوبر 2021ء) : کھر خاندان کی اراضی حنا ربانی کی سوتیلی والدہ کے نام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ میں مقامی عدالت نے طاقتور سیاسی گھر خاندان کے زیر قبضہ 15 مربع اراضی حنا ربانی کھر کی سوتیلی والدہ کے نام ڈگری کر دی۔محترمہ زیب الہیٰ نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی گھر، والد نور ربانی گھر اور دیگر افراد کئی سال سے ہماری 15 مربع اراضی پر قابض تھے۔
سول جج کی عدالت میں 14 سال مقدمہ لڑ کر اللہ نے مجھے اور میرے بچوں کو سرخرو کیا۔نور ربانی کھر کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ ملک نور ربانی کھر نے اینٹی کرپشن کی انکوائری بھی التوا کا شکار کروا دی تھی۔انہوں نے اپنی سگی اوالاد کو ان کے حق سے محروم کیا ہوا تھا اور کھر خاندان نے عرصہ دراز نے قبضہ کرکے زمین جعلی انتقالات کے ذریعے اپنے نام کروائی ہوئی تھی۔
یہ مقدمہ حنا ربانی کھر کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ۔ کیس میں فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی تھیں۔عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ عبدالخالق کھرنے کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو جعل سازی سے جائیداد منتقل کرنے پر ملزمان کے خلاف درخواست دی تھی۔ انٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں اور فراڈ ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…