مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی قصبے دائرہ دین پناہ کی نئی آبادی میں پولیس کا سرچ آپریشن، 100 گھروں کی تلاشی،150 افراد کی تصدیق جبکہ دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی نگرانی میں ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ادریس خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کا نئی آبادی الخیر ماڈل ویلج دائرہ دین پناہ میں علی الصبح سرچ آپریشن کیا گیا جہاں 100 گھروں کی تلاشی لی گئی، 150 افراد کی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی جبکہ 2 مشکوک افراد کو جو اپنی شناخت ظاہر نہ کر سکے کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کیلئے تھانہ دائرہ دین پناہ منتقل کردیا گیا ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ ضلع بھر میں شروع کیا جا چکا ھے جس سے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…