News

کوٹ ادو میں مردم و خانہ شماری کےلئے 390 ٹیموں کی 58 سپروائزر نگرانی کریں گے،ڈی ای او ایجوکیشن

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مارچ2023ء) ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری کا ریسکیو 1122 آفس سے آغاز کردیا گیا ۔ڈپٹی ڈی ای او کوٹ ادو نوید عبداللہ اور ڈی ای او سیکینڈری ایجوکیشن کوٹ ادو عبدالشکور خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹ ادو میں مجموعی طور پر ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مہم یکم اپریل تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس اہم قومی فریضے کو سرانجام دینے کےلئے تحصیل کوٹ ادو کےلئے 390 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی 58 سپروائزرز نگرانی کریں گے۔انہوں نے بتایا کی ڈیجیٹل مردم شماری کے زریعے ڈیٹا فوری طور پر آگے فاروڈ اور اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مردم و خانہ شماری میں حصہ لینے والی ٹیموں کی سیکیورٹی کےلئے پولیس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ڈی ای او ایجوکیشن نے شہریوں سے مردم شماری ٹیموں کے ساتھ تعاون اور درست معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درست ڈیٹا کی مدد سے ہی قومی سطح پر درست منصوبہ بندی اور وسائل کی صحیح تقسیم ہو سکے گی۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago