News

کوٹ ادو شہر کی سیکیورٹی صورتحال بارے پولیس اورانجمن تاجران کی میٹنگ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2023ء) کوٹ ادو کے تھانہ سٹی کوٹ ادو میں ڈی ایس پی ملک مجاہد حسین گورایا،ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو جام سجاد حیدر اور پی ایس او ٹو ڈی پی او کلیم اللہ خان گاڈی کی انجمن تاجران کوٹ ادو سے میٹنگ کی گئی جس میں شہر میں سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق کوٹ ادو شہر میں چوریوں اور ڈکیتیوں کی روک تھام کےلئے تھانہ سٹی کوٹ ادو میں ڈی ایس پی کوٹ ادو مجاہد حسین گورایا،ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو جام سجاد حیدر اور پی ایس او ٹو ڈی پی او کلیم اللہ خان نے مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو کے صدر عثمان شیخ اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں شہر میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا،میٹنگ میں شہر میں لگے خراب سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال اور اہم مقامات پر نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور گارڈز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ڈی ایس اپی مجاہد حسین گورایا،ایس ایچ او تھانہ سٹی کوٹ ادو جام غلام حیدر اور صدر مرکزی انجمن تاجران کوٹ ادو عثمان شیخ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام بازاروں کی انجمن ہائے کے صدور کے ہمراہ تاجروں سے ملاقات کر کے انہیں اس بارے میں آگاہی فراہم کرے گی، اجلاس میں صرافہ بازار کے صدر کاشف ریاض نے بھی دیگر عہدیداران کے ہمراہ شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago