News

کوٹ ادو، ہائی ایس اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، تین زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2023ء) کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے ملتان روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری جائے حادثہ پر پوائنٹ رنگ پور سے ایمبولینس کو روانہ کیا اور پولیس کنٹرول اطلاع دی۔

ریسکیو سٹاف جب جائے حادثہ پر پہنچا تو موقع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ہائی ایس اور لوڈر رکشہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کی وجہ سے تین افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے زخمی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال چلے گئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کو ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی شیٹ کے ساتھ کور کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید شفٹ کر دیا۔ مرنیوالے شخص کی شناخت محمد عاصم ولد نامعلوم عمر 30 سال سے ہوئی جو کہ احمد پور سیال ضلع جھنگ کا رہائشی تھا۔ پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago