News

کوٹ ادو،نوسر باز تاجر کو ایک ملین ڈالر کا جعلی نوٹ تھما کر لاکھوں کا چونا لگاگئے

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مارچ2023ء) مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے ایک تاجر کو نوسربازوں نے ایک ملین یو ایس ڈالر کا جعلی نوٹ دکھا کر لاکھوں کا چونا لگادیا۔پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے محمود کوٹ میں ارشد تقی نامی پیٹرول پمپ مالک کو نوسربازوں نے ایک ملین یو ایس ڈالر کا جعلی نوٹ 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیا اور ملزمان تاجر سے 8 لاکھ روپے کی رقم ایڈوانس لے کر رفو چکر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر کے مطابق عامر احمد ، عبدالرزاق اور جمعہ خان نامی افراد اس کے پیٹرول پمپ پر آئے اور اسے ایک ملین ڈالر کا کرنسی نوٹ اور اس کے متعلقہ دستاویزات دکھائیں۔ملزمان کے مطابق ایک ملین ڈالر کے کرنسی نوٹ کی مالیت 28 کروڑ روپے بنتی ہے تاہم وہ اسے 10 کروڑ روپے میں فروخت کردیں گے جس کے پیش نظر متاثرہ تاجر لالچ میں آگیا اور ملزمان کو 8 لاکھ روپے ایڈوانس رقم بھی ادا کردی۔ پولیس کے مطابق ایڈوانس رقم لے کر ملزمان تاجر کو ایک ملین کا جعلی نوٹ تھما کرچلے گئے تاہم متاثرہ تاجر کو بعد میں پتا چلا کہ ایک ملین امریکی ڈالر کا کرنسی نوٹ جعلی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر ارشد تقی کی مدعیت میں 3 جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago