Categories: Uncategorized

کورونا وائرس بارے حکومتی اقدامات کی پوری قوم تعریف کر رہی ہے،میاں عمران دھنوتر

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مئی2020ء) تحریک انصاف ضلع مظفرگڑھ کے سینئرنائب صدر میاں عمران دھنوتر نے کہا ہے کہ مہنگائی کے جن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کنٹرول کر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیئے حکومتی اقدامات کی پوری قوم تعریف کر رہی ہے کرؤنا وائرس سے متعلق عوام کو آگاہی دینا ہمارا فرض بنتا ہے جو ادا کر رہے ہیں یونیورسٹی،کالج،سکولوں کے اساتذہ کرام،دینی مدرسوں کے اساتذہ سے درخواست کرتا ہوں کہ پاکستان میں امن کی فضاء کو قائم کرنے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس میں ملکی بقاء مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے کنٹرول کر لیا جائے گا رب کائنات کے خصوصی کرم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی جس سے مہنگائی کے جن کو قابو کرنابہت آسان ہو گیا ہے ۔اس موقع پرمیڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب مرزا مدثر بیگ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار فرحان منظور اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات ونشریات معظم علی قریشی بھی موجودتھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago