Categories: NewsUrdu News

کوتاہیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کی محکمہ صحت ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹس سے استفادہ حاصل کرے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے معائنہ کے دوران تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، انہوں نے کہاکہ کوتاہیوں پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کی محکمہ صحت ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹس سے استفادہ حاصل کرے تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ ہو سکے اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عملہ کی کوتاہیوں اور غیرذمہ دارانہ طرز عمل کا بھی سختی سے نوٹس لیا جائے اور ملازمین کی حاضری کویقینی بنائی جائے اس کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کو فعال کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں شریک صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نادر نیازی نے ایم ای ایز کی جائزہ رپورٹ پیش کی، نادر نیازی نے کہا کہ ایم ای ایز محکمہ صحت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ضروری ہے کہ ایم ای ایز کی رپورٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے شرکاء کو یقین دلایا کہ محکمہ صحت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے، آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago