Categories: NewsUrdu News

کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی بروقت تکمیل نہ کرنی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2019ء) ضلع بھر کے تھانہ جات میں کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی بروقت تکمیل نہ کرنے والے افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ضلع بھر کے کمپیوٹر آپریٹرز اور پولیس سٹیشنز اسسٹنٹ کے ساتھ میٹنگ میں اظہار خیال۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے گزشتہ شب تھانہ خانگڑھ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک میں ریکارڈ کی تکمیل کی خود چیک کی تھی اور ریکارڈ کی عدم تکمیل پر تین ملازمان کو معطل اور محرر اور ایس ایچ او کو وارننگ دی تھی، ڈی پی او نے اس کے بعد ضلع بھر کے کمپیوٹر آپریٹرز اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور تھانے کے تمام کارروائیوں کی بروقت کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی تکمیل کی جائیگی اور ہر ماہ دو افسران منتخب کیئے جائیں گے جن کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جا کر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

ڈی پی او کا۔مزید کہنا تھا کہ اب کوئی مینول ریکارڈ ان اٹنینڈڈ نہیں چھوڑا جائیگا تمام کارروائیوں کو کمپیوٹر میں فوری آن لائن کیا جائیگا جس سے کسی بھی تبدیلی کے امکانات ختم ہو جائینگے۔ ڈی پی او نے پینڈنگ چالان اور تمام رجسٹرڈ کی کمپیوٹرائزڈ تکمیل کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا جسکی بعد سرپرائزڈ وزٹس ہونگے اور فوری محکمانہ سزا و جزا کے فیصلے کیئے جائیں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 week ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 week ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago