Categories: NewsUrdu News

کمشنر ڈی جی خان، آر پی اوکا محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مظفرگڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2020ء) کمشنر ڈی جی خان ساجد ظفر وال، آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کی محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مظفرگڑھ آمد۔ڈپٹی کمشنر انجنئیر امجد شعیب ترین ،ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ، سید ندیم عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا شعیب ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ عثمان جاوید سرویا ،ایکسین التمش اورنگزیب،اور ضلعی انتظامیہ نے مظفرگڑھ آمد پربھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا۔

ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب ترین نے کمشنر ڈی جی خاں، اور آر پی او کو اپنے آفس میں کنٹرول روم کا وزٹ کروایا، جہاں مظفرگڑھ، کوٹ ادو، علی پور، جتوئی، شہر کے تمام محرم روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی تھی کنٹرول روم وزٹ کے بعد کمشنر ڈی جی خان اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کی مین امام بارگاہ مہاجرین جہاں سے 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا کا دورہ کیا جہاں مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے آنے والے تمام آفیسران کو خوش آمدید کہا۔

آر پی اوعمران احمر نے انجمن تاجران کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں آنے کا مقصد صرف یہی ہے کے محرم الحرام کے ان ایام میں تمام امام بارگاہوں اور مساجد کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا محرم کے تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں آپ مرکزی انجمن تاجران کے بھی تعاون کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر کمشنر ساجد ظفر وال نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی کورونا جیسے وبا کو بھولنا نہیں چاہئے اس کے وار ابھی بھی جارہی ہے کچھ دن پہلے ہی ناران کاغان کے کچھ ہوٹلز کو کورونا کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے، لحاظہ ہمیں اس چیز کا بھی خیال رکھنا ہوگا اور خصوصی طور پر میں عزادارن کو یہ کہنا چاہوںگا کہ وہ مجلس اور جلوس کے دوران سوشل ڈسٹنس کو بھی یقینی بنائیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب ترین کا مظفرگڑھ میں تمام امام بارگاہوں کے محرم روٹس پر صفائی ستھرائی اور سٹریٹ لائٹس کے بہترین انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔آر پی او عمران احمرنے تمام امام بارگاہوں اور مساجد پر بہترسیکورٹی مہیا کرنے پرڈی پی او ضلع مظفرگڑھ سید ندیم عباس اور تمام سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago