Categories: NewsUrdu News

کسٹمرسروسزسنٹرزمیں میپکوصارفین کی شکایات اورمسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایاجارہا ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزمیں میپکوصارفین کی شکایات اورمسائل کا فوری اورترجیحی بنیادوں پرازالہ یقینی بنایاجارہا ہے۔میپکوصارفین اپنے بجلی بل اوربقایاجات وقت پراداکریں تاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔
انہوں نے کہاکہ میپکوصارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات اورمسائل کے لیے سرکل،ڈویڑن،سب ڈویڑن کی سطح پرقائم کئے گئے میپکو کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزسے رابطہ کریں تاکہ ان کی شکایات اورمسائل کوفوری حل کروایاجاسکے۔

یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے کسٹمرسروسزسنٹر کی چیکنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہا میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کی ڈویڑنوں، سب ڈویڑنوں کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکی چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ صارفین کی شکایات اورمسائل کو کم سے کم وقت میں حل کروایاجاسکے جس کے بہت بہترنتائج مل رہے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے کمپلینٹ سنٹرز/کسٹمرسروسزسنٹرزکے ملازمین کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ صارفین سے خوش اخلاقی اور تمیزسے پیش آئیں اورصارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پرممکن بنائیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago