Categories: NewsUrdu News

کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، اے ڈی سی ریونیو مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق کسانوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کو حکومت کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر فوری حل کریں۔یہ بات انہوں نے ضلعی مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف قریشی نے محکمہ زراعت کی جاری سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں کسانوں کے مسائل بارے میں بھی دریافت کیا گیا، جس پر کسانوں کے نمائندگا ن کی طرف سے مختلف مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شوگر ملوں کے ذمہ کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ، زرعی ٹیوب ویل کے بلوں میں اضافے کو فوری ختم کیا جائے ، اجلا میں محکمہ زراعت کے افسران سمیت کسانوں کے نمائندگان رانا شمشاد، مہر خالدجانگلہ اور خالد سندیلہ نے شرکت کی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago