News

کراپ میکیسی مایزیشن پروگرام کے تحت چالیس کنال مکی کا سیڈ انکریز بلاک کا تجربہ کامیاب

مظفرآباد۔4اکتوبر  (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 اکتوبر2021ء) :محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کراپ میکیسی مایزیشن پروگرام کے تحت پرسچہ کے مقام پر لگایا گیا چالیس کنال مکی کا سیڈ انکریز بلاک کا تجربہ کامیاب رہا جس کا بہترین نتیجہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈایریکٹر توسیع زراعت وقاص عبداللہ اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر مرتضی گیلانی نے اپنے نگرانی میں اس ماڈل بلاک کی کٹائی  کروائی اور زمینداروں کے ساتھ فیلڈ ڈے منایا۔

انہوں نے زمینداروں کو فصل کی بیجائی سے لے کر کٹائی تک کے مراحل کے بارے میں تربیت بھی دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے وقاص عبداللہ اور مرتضی گیلانی نے کہا کہ محکمہ زراعت نے آزادکشمیر بھر میں کراپ میکسی مایزیشن پروگرام کے تحت مکئی کے بلاکس لگائے تھے تاکہ مقامی سطح پر مکئی ؎ کا اچھا بیج تیار کیا جا سکے۔

ان بلاکس کے لیے پاکستان کے مختلف ریسرچ سینٹرز سے اعلیٰ کوالٹی کا بیج زمینداروں کو فراہم کیا گیا تھا جو آج تیار ہو چکا ہے اب اس فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر زمیندار اپنی زمینوں کی جانب بھرپور توجہ دیں تو آزاد کشمیر کے لوگ اپنی ضروریات مقامی سطح پر پوری کر سکتے ہیں۔ آزادکشمیر کے اندر زرعی شعبہ میں وسیع پوٹینشل موجود ہے،  ضرورت اس امر کی ہے کہ زمیندار اپنی زمینوں کی طرف توجہ دیں اور محکمہ زراعت سے بروقت رہنمائی حاصل کرتے ہوے تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔ اچھے بیج کا استعمال نہ کرنا بھی پیدوار میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ 

انہوں نے اس موقع پر زمینداروں کو فصلوں کی حفاظت، کھادوں کے بروقت ومناسب استعمال اور بیج کی سٹوریج کے حوالہ سے فیلڈ میں جا کر تربیت بھی دی۔ اس موقع پر مقامی زمینداروں نے محکمہ زراعت باالخصوص توسیع مرکز کہوڑی کی زراعت آفیسر اور فیلڈ سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سیڈ انکریز بلاک کی مکمل نگرانی کی اور ہر مرحلہ پر زمینداروں کی رہنمائی بھی کرتے رہے۔ 

اس موقع پر مقامی زمینداروں کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت اسوقت فیلڈ میں  بہترین کام کر رہا ہے،  ہمیں جب بھی رہنمائی کی ضروت ہوتی ہے محکمہ کا فیلڈ سٹاف موقع پر آ کر ہمیں گائیڈ کرتا ہے ، ہم محکمہ کی کاوشوں پر اسکے شکرگزار ہیں۔ یادرہے کہ محکمہ زراعت کراپ میکسی مایزیشن پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں 160ایکڑ رقبہ پر جدید ورائیٹی کی فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں جبکہ مظفرآباد میں 25 ایکڑ رقبہ پر جدید ورایٹی کی فصلیں کاشت کی جا رہی ہیں۔ اسی پروگرام کے تحت مظفرآباد سے 16 کلومیٹر شمال کی جانب پرسچہ کے مقام پر 40 کنال اراضی پر مکی کی جدید ورایٹی کا بیج کاشت کیا گیا تھا جس کا تجربہ کامیاب رہاہے اور عوامی سطح پر اس منصوبہ کو بے حد سراہا گیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago