News

کام کے معیار اور شفافیت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،سیکرٹری ہاؤسنگ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 نومبر2022ء) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری کا طیب اردوان ہسپتال مظفرگڑھ اور سولنگ سکیم بصیرہ کا دورہ۔سیکرٹری نےترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، ہسپتال میں جاری سیوریج اور ڈسپوزل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اُنہوں نے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کام کے معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

انہوں نے سولنگ اور سیوریج سکیم وڈسپوزل پر کام فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری بھی کر دیں۔ سولنگ سکیم بصیرہ کا معائنہ کرتے ہوئے محمد آصف چوہدری نے کہا کہ سولنگ معیاری انداز سے مکمل کی جائے۔صاف پانی سیوریج اور ٹف ٹائلز کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔عوام کو یہ تمام سہولیا ت دے کر ریلیف فراہم کیا جائے۔صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سیکرٹری ہاؤ سنگ نے منصوبوں کو مربوط منصوبہ بندی کے تحت مکمل کرنے کی ہدایا ت جاری کر دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور متعلقہ اداروں کے آفیسران بھی موجود تھے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago