Categories: NewsUrdu News

کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

مظفر گڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 ستمبر2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔فیلڈ افسران خود فیلڈمیں نکلیں اور اپنی کارکرد گی کو مزید بہتر بنائیں لائن لاسز کو فیڈر کی سطح پر کنٹرول کریں۔ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی،رننگ ڈیفالٹرز سے بلوں کی ادائیگی کے لیے سخت اقدامات کئے جائیں اور ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کر دئیے جائیں۔

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن مزید سخت کیا جائے ان کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔یہ باتیں انہوں نے میپکو سرکل مظفر گڑھ کے دورے کے موقع پر افسران سے میٹنگ کے دوران کیں۔انہوں نے کہاایکسین اور ایس ڈی اوخود فیلڈ میں نکلیں،لائن لاسز اور واجبات کی وصولی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔

ایس ڈی اوز فیلڈ میں بھیجنے سے قبل لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی کی چیکنگ کریں اور لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا تمام افسران صارفین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج لوگوں کی نظر میں بہتر ہو سکے۔اس موقع پرجنرل منیجرآپریشن میپکو انجینئرناصررشید، سپرنٹنڈنگ انجینئر مظفر گڑھ انجینئرنذر محمد ڈب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم سامٹیہ،ڈی سی ایم میپکوہیڈکوارٹراسدحماد، ایکسین میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ راجیش کمار راٹھی،ایکسین کوٹ ادوفرقان ذکریا،ایکسین علی پوریعقوب گدارا،ایکسین لیہ بلال خان،ایکسین ایم اینڈٹی مظفرگڑھ نذیراحمد گوپانگ،ایکسین آرآرای ملک محمداشرف، ڈی سی ایم اظہار علی میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ایس ڈی اوز اور اے پی آر او بھی موجودتھے ۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago