Categories: NewsUrdu News

کاشتکار یکم مارچ سے کپاس کی کاشت شروع کریں، مہر عابد حسین

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09فروی 2015ء) کاشتکار کپاس کی فصل کی کاشت یکم مارچ کے بعدشروع کریں۔فروری کے مہینہ میں درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے کاشتہ کپاس کا اگاؤ کم اور ننھے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس طرح فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ باقی رہ جانے والے پودے بھی کمزور ہو جاتے ہیں۔اس طرح کم پیداوار کی وجہ سے نا قابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید بتایا کہ15ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر کپاس کے پودوں میں خوراک بنانے کا عمل نہایت سست ہو جاتا ہے اور بڑھنے والے ننھے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔جبکہ اچھا اگاؤ حاصل کرنے کے لیے زمین کا نسبتاََ کم از کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اکثر کاشتکار بی ٹی کپاس کی اگیتی کاشت فروری کے مہینہ سے شروع کر دیتے ہیں جبکہ فروری کے مہینہ میں کاشت کی گئی کپاس کی فصل کوکم درجہ حرارت کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ کم درجہ حرارت پر بیج کے اگنے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور پھپھوندی کا حملہ زیادہ ہوتا ہے جس سے اگاؤ شدید متاثر ہوتا ہے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago