مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 نومبر2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت گورنمنٹ سیڈ فارم احسان پور طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ گندم کو منافع بخش بنانے کیلئے بوائی سے قبل ہی پنجاب حکومت نے اس کی امدادی قیمت بڑھاکر 3000روپے فی 40 کلوگرام مقررکر دی ہے تاکہ کاشتکارگندم کو ایک منافع بخش فصل کے طور پر زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کریں۔
انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیاکہ گندم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت ایک قومی فریضہ کے طور پر کریں۔
انہوں مزید کہا کہ سیڈ فارم میں فیلڈ اسسٹنٹ ہر ممکن طریقہ سے کاشتکاروں کی مدد اور رہنمائی کررہے ہیں،امسال حکومت پنجاب نے گندم کے بیج و دیگر زرعی مداخل پر 2 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے، پٹہ داروں میں تحریک فارمر میٹنگز اورترغیب کے ذریعے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی بروقت کاشت کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ گندم کی اضافی پیداوار سے ملک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش بنایا جا سکے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…