Categories: NewsUrdu News

کاشتکار سبزیوں کی پیکنگ کیلئے معیاری پلاسٹک کریٹس استعمال کریں،مہرعابد حسین

مظفر گڑھ۔10 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔10 مئی۔2016ء )محکمہ زراعت توسیع مظفر گڑھ کی طرف سے سبزی کے کاشتکاروں کو80%کے رعائتی نرخوں پر پلاسٹک کریٹس کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔پلاسٹک کریٹس کے استعمال سے پیداوار کی معیاری ٹرانسپورٹیشن کو یقینی اور سبزیوں کے بعد از برداشت ہونیوالے نقصانات کو کم کیا جا سکے گا۔کاشتکار سبزیوں کی پیداوارکی پیکنگ کیلئے معیاری پلاسٹک کریٹس کا استعمال کریں اور پیداوارکو عالمی معیار کے مطابق بنائیں۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹرکے کاشتکاروں کیلئے پلپ پراسیسنگ یونٹ اور پلیٹ فارم بھی لگائے جارہے ہیں جس سے کاشتکاروں کی سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ اور مارکیٹنگ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پیکنگ کا بنیادی مقصد پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کی موزوں طریقہ سے ترسیل و تقسیم ہے تا کہ یہ صحیح حالت میں صارف تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کا فائدہ اسی صورت اٹھایا جا سکتا ہے جب پیکنگ موزوں ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پیکنگ اس قسم کی کریں کہ پھل کو باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکے۔پیکنگ ڈیزائن میٹریل کا انحصار سبزی کے وزن اور سفر پر منحصر ہو۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ آج کے دور میں پیکنگ میں بھی کافی جدت آ گئی ہے اس کیلئے فائبر گلاس، پلاسٹک، تھرموپور اور سکڑنے والی پلاسٹک کی مدد سے پیکنگ کو کافی مضبوط بنا دیا گیا ہے جس سے نقل و حمل کے دوران کم نقصانات ہوتے ہیں ۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ کریٹ مال کو دوران سفر ہچکولوں کے اثرات سے محفوظ رکھیں تاکہ پھل پر خراشیں نہ آئیں۔مزیدبرآں جراثیموں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھ کر ان کی تاز گی کو برقرار رکھیں۔کریٹ اتنامضبوط ہو کہ اس کے اندر رکھے گئے پھل اور اوپر رکھے گئے کریٹوں کے بوجھ سے متاثر نہ ہوں ۔مہر عابد حسین نے کہا کہ محکمہ زراعت مختلف منصوبوں کے ذریعہ کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتربنانے اور منافع بخش کاشتکاری کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے3سالہ پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ ٹماٹر کی کاشت کے علاقہ خان گڑھ میں 05سے06گاؤں پر مشتمل سبزی کے کاشتکاروں کے ایک بہت بڑے کلسٹر گروپ کی تشکیل دی گئی ہے جس میں کاشتکاروں کو سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی ، بعد از برداشت ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور اپنی پیداوار کی بہترین مارکیٹنگ سے بہترین منافع کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے فنی تربیت دی جارہی ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ جدیدپیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرکے اعلیٰ کوالٹی کی حامل سبزیات کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ سے ملکی خوشحالی میں مدد کریں۔انہوں نے زرعی توسیعی آفیسران اور فیلڈ عملہ کوہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کی بر وقت رہنمائی کو یقینی بنائیں تاکہ کاشتکاراور ملکی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago