مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔29مارچ۔2015ء) کاشتکار سبزیات کی کاشت اوربیج کی ضرورت پوری کرنے کیلئے اپنا بیج خود تیار کریں۔یہ عمل اپنی اور عوام کی ضرورت کی تکمیل کے ساتھ بہترین آمدنی کا ذریعہ ہے۔محکمہ زراعت کی طرف سے کچن گارڈننگ سیڈ پیکٹس کی فراہمی کا مقصد کاشتکاروں اور عوام کو گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کی طرف راغب کرنا ہے۔اس منصوبہ کی بدولت گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت اور صاف ستھری سبزیوں کی فراہمی اور حصول ممکن ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارمہر عابد حسین ڈسٹر کٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے موسم گرما کی سبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی کے منصوبہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت سبزیوں کے 3سالہ پروگرام پر عمل درآمدجاری ہے۔اس منصوبہ سے عوام کو سستی اور معیاری سبزیوں کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ سبزیوں کی پیداواری ترجیحات کا تعین ہو گا۔ کاشتکاروں کوسبزیوں کے خالص اور معیاری بیجوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے آگاہی اور مارکیٹنگ کے نظام کی اصلاح ہو گی۔ اس منصوبہ کے ذریعہ سبزیوں کی پیداوار میں یقینی اضافہ، صارفین کو صاف ستھری اور سستی سبزیوں کی فراہمی اور کاشتکاروں کو صحیح داموں کی وصولی سے ان کی معاشی حالت بہتر اور ملکی معیشت مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔مہر عابد حسین نے کہا کہ محکمہ زراعت مختلف سبزیوں کے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور سردی کو برداشت کرنے کی بھر پور صلاحیت کے حامل پری بیسک بیج تیار کرکے بیج پیدا کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں اور ترقی پسند کاشتکاروں کو فراہم کررہا ہے تاکہ ملک میں سبزیات کے بیجوں کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔انہوں نے سفارش کی کہ کاشتکارجدیدپیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرکے اعلیٰ کوالٹی کی حامل سبزیات کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ سے ملکی خوشحالی میں مدد کریں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…