News

کاشتکار دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ رانا حبیب الرحمن نے کہا کہ کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعدفصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں ،اس عمل سے زمین کی بالائی سطح پر نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور ذرخیزی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھان کی باقیات سے اٹھنے دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔

دھان کی باقیات کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار دستی کٹائی کی صورت میں روٹا ویٹر اور مشین سے کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹہ کرکے پانی لگا دیں۔سموگ کے کنٹرول کے لئے محکمہ زراعت پوری طرح چوکس ہے اوردھان کی کٹائی کے بعد باقیات مثلاً پرالی اور مڈھوں کو آگ لگائے جانے کے واقعات کی مانیٹرنگ اور رپورٹ کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے ذرائع ابلاغ کا موثر استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔\378
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 weeks ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

4 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

2 years ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

2 years ago