Categories: NewsUrdu News

کاشتکار دھان کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب زہرکا سپرے بوائی کے 18تا 22 دن کے بعدکھیت کی تر وتر حالت میں کریں ، مہر عابد حسین

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جولائی۔2015ء)کاشتکار دھان کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب زہرکا سپرے بوائی کے 18تا 22 دن کے بعدکھیت کی تر وتر حالت میں کریں ۔مناسب زہر سے7سے15 دن کے اندر جڑی بوٹیوں تلف ہو جاتی ہیں۔اگرپہلے سپرے سے جڑی بوٹیوں کی مکمل تلفی نہ ہو تو 40 دن کے اندر دوبارہ سپرے کریں۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سپرے کھڑے پانی میں نہیں بلکہ زمین کی تروتر حالت میں کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سپرے کے 24تا36 گھنٹے کے بعد کھیت کو دوبارہ پانی ضرور لگائیں تاکہ زہر اپنا اثر اچھی طرح کر سکے۔ سپرے کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ سپرے کے دوران کھیت میں کوئی جگہ خالی نہ رہے ورنہ اس جگہ پر جڑی بوٹیاں تلف نہیں ہوں گی اور بعد میں کنٹرول بھی مشکل ہوگا۔مہر عابد حسین نے کہا کہ کاشتکاردھان کی فصل کی بیج سے براہ راست کاشت میں جڑی بوٹیوں کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں۔دھان کے خشک کھیت میں جڑی بوٹیوں کا کنٹرول ہی کامیاب فصل اور بہترین پیداوار کا ضامن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کاشت میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوار میں نقصان عام کاشت کی نسبت زیادہ اور جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرنے کے مواقع بھی محدود ہوتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ فصل کی بڑھوتری کے ابتدائی مراحل میں کھیت میں جڑی بوٹیوں کے اگاؤاور نشونما کے لئے حالات ساز گار ہوتے ہیں اسلئے ان کے کنٹرول کے لئے زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھان کی فصل میں عام طور پر تین طرح کی جڑی بوٹیاں یعنی چوڑے پتوں والی ( مرچ بوٹی، کتا کمی، چو پتی) ڈیلا اور اس کا خاندان ( گھوئیں ، بوئیں، مورک) اور گھاس والی ( نڑو، ڈھڈن، سانکی، کلر گھاس ، کمبل) عام طور پر پائی جاتی ہیں۔ یہ جڑی بوٹیاں پیداوار کا تقریبا 25تا50فیصد تک نقصان کرتی ہیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago