Categories: NewsUrdu News

کاشتکار آئندہ سال گندم کی کاشت کیلئے کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا بیج خود تیار کریں، محکمہ زراعت

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16 مارچ۔2016ء) کاشتکار آئندہ سال گندم کی کاشت کیلئے کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا بیج خود تیار کریں۔ گلیکسی- 2013،فیصل آباد2008-اورپنجاب 2011- کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت اور بھرپور پیداوار دینے والی اقسام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مہرعابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) مظفرگڑھ نے کھڑکن اڈا، چوک سرور شہید، تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ میں مہر اصغر سیال کے ڈیرے پر منعقدہ فارمر ڈے کے موقع پر کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کا کنگی کیخلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کے بیج کی فراہمی سے اس بیماری سے نمٹنے اور گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خاص پیش رفت ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فروری- مارچ میں زیادہ بارشوں اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے موسم پچھلے چند سالوں سے کنگی کی بیماری کیلئے سازگار رہا ہے۔جسکی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مشکلات درپیش ہیں۔مہر عابدحسین نے کہا کہ گندم کی قسم گلیکسی 2013 آبپاش علاقوں کیلئے زیادہ موزوں ہے۔ جوکنگی کے خلاف قوت مدافعت ،ناموافق حالات کو برداشت کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔مہر عابد حسین نے کہا کہ کاشتکار ان اقسام کا بیج محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق خود تیا ر کریں تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافے اور کنگی کی بیماری کی وجہ سے پیداوار میں کمی کے ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago