Categories: NewsUrdu News

کاشتکارگندم کی کنگی کی بیماری سے پاک بیج کی بلا معاوضہ فراہمی کیلئے 15ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں‘ ڈی او زراعت مظفر گڑھ

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اگست – 2016ء) محکمہ زراعت نے ضلع مظفر گڑھ میں کاشتکاروں کو گندم کی کنگی کی بیماری سے پاک بیج کی بلا معاوضہ فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جسکی آخری تاریخ15 ستمبرمقرر کی گئی ہے ،کاشتکار متعلقہ زراعت دفتر میں درخواستیں جمع کروا کر محکمہ زراعت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ مہر عابد حسین نے کاشتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت آبپاش علاقوں کے گندم پیدا کرنے والے مواضعات/گاؤں میں ہر170 ایکڑ گندم کے رقبہ کیلئے50کلوگرام کی 01بوری گندم کا بیج اور اسطرح ایک کامیاب کاشتکار کو 2 0 ایکڑ گندم کی کاشت کیلئے 100 کلو گرام گندم کی ترقی دادہ کنگی سے محفوظ بیج دیا جائے گا۔گاؤں سے قرعہ اندازی میں پہلے نمبروں پر آنے والے ترقی پسند کاشتکاروں کو مفت بیج فراہم کیا جائے گا۔
اس طرح کسی ایک گاؤں/موضع میں مستفید کنندگان کی تعداد نکالنے کیلئے اس موضع میں گندم کے کاشتہ رقبہ کو340پر تقسیم کیا جائے گا۔لہٰذا مستفید کنندگان کی تعداد کا انحصار اس موضع میں گندم کے کاشتہ رقبہ کی بنیاد پر ہو گا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ02تا 25 ایکڑ تک آبپاش علاقوں کے قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک، ٹھیکے دار اور مزار عین مردو خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں ۔انہوں نے مذکورہ منصوبہ کی مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اس سکیم کے تحت مفت بیج حاصل کرنے والے کاشتکار اس سال دوبارہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہونگے ۔ ہر منتخب کاشتکار 20 روپے کے اسٹام پیپر پر ضمانت دے گا کہ وہ گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرے گا اور اس کی پیداوار عام غلہ کی قیمت پر اپنے قریبی کاشتکاروں کو اگلے سال کیلئے بیج فروخت کرے گا ۔تاکہ ترقی دادہ بیج ہر کاشتکار کے پاس پہنچ جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرعہ اندازی گاؤں کی جامعہ مسجد میں مقررہ تاریخ پر عصر کے بعد ہوگی ۔ مہر عابد حسین نے کہا کہ اس منصوبہ کا مقصد گاؤں کی سطح پر صحت مند بیج کی ترویج ہے تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیاجا سکے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago