مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 اگست۔2015ء) کاشتکارکپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کے کامیاب تدارک کیلئے سپرے کیلئے صحیح طریقہ کاراختیار کریں۔رس چوسنے والے کیڑوں کیلئے 120تا140لیٹر پانی فی ایکڑ استعمال کریں۔ سپرے کیلئے نہری یا کڑوا پانی استعمال مت کریں۔ صاف ستھرا اور میٹھا پانی استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) مظفر گڑھ نے موضع بدھ تحصیل کوٹ ادو میں ملک اعجاز احمد بدھ کے ڈیرہ پر کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کی محنت اور محکمہ زراعت کی کامیاب مہم سے کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کے تدارک میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔تاہم اب بھی بھرپور توجہ کی ضرورت ہے۔تھوڑی سی غفلت بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ میں محکمہ زراعت توسیع کے تحت کپاس کی فصل کیلئے زرعی توسیع سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔زراعت افسران و دیگر فیلڈ سٹاف کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ اور کاشتکاروں کی بروقت رہنمائی کو یقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہکپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی اور رس چوسے والے کیڑوں کا بروقت تدارک انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ کپاس کی فصل بارش اور نا موافق موسمی حالات کی وجہ سے جڑی بوٹیوں کی بھرمار اور رس چوسنے والے کیڑوں کے شدید حملہ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع مظفر گڑھ کی مذکورہ مہم کپاس کی فصل کوموجودہ مسائل سے مقابلہ کرنے ، فصل کو نقصان سے بچانے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے نہایت اہم ثابت ہورہی ہے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…