Categories: NewsUrdu News

کاشتکارکپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے بی ٹی اقسام کی ٹیکنالوجی کو سمجھیں اور جدید سفارشات پر عمل کریں،مہر عابد حسین

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی۔2015ء) کاشتکارکپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے بی ٹی اقسام کی ٹیکنالوجی کو سمجھیں اور جدید سفارشات پر عمل کریں۔کپاس کی بی ٹی اقسام کی کھاد، پانی کی ضروریات اور کیڑوں کا حملہ نان بی ٹی اقسام سے یکسر مختلف ہے۔ ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت اور سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے پیداوار کم ہے۔ان خیالات کا اظہار مہرعابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کاشتکاروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہر عابد حسین نے کہا کہ کاشتکار کپاس کی فصل سے بہترین پیداوار کے حصول کیلئے ابھی سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ کپاس کی بہتر اور منافع بخش پیداوار کا راز کاشت کی اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ کھیت میں ناغوں کو پر کرنا، بروقت چھدرائی و پودوں کی مطلوبہ تعدادحاصل کرنے میں پوشیدہ ہے۔کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں درمیانی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بڑھوتری کریں۔انہوں نے کہا کہ چھدرائی کا عمل بوائی سے 25-20 دن کے اندر یا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کریں۔ چھدرائی کے عمل کے دوران ایک جگہ پر ایک صحتمند پودا چھوڑ کر کمزور، بیماری سے متاثرہ اور فالتو پودے نکال دیں۔درمیانی کاشتہ فصل میں پودے سے پودے کا فاصلہ 9 سے 12 انچ، کھیلیوں سے کھیلیوں کا فاصلہ 2 فٹ 6 انچ جبکہ پودوں کی تعداد 17500 سے 23000 فی ایکڑ رکھیں۔کپاس کی پچھیت کاشتہ فصل میں ایک ایکڑ میں پودوں کی تعداد 23000 سے 35000 رکھیں اور پودوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کرنے کیلئے پودے سے پودے کا فاصلہ 6 سے 9 انچ رکھیں ۔بی ٹی اقسام کو اگر لائنوں میں کاشت کیاہے تو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 تا 35 دن بعد جب کہ بقیہ آبپاشیاں 12 تا 15 دن کے وقفہ سے کریں۔پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پہلا پانی 2 تا 3 دن بعد اور بقیہ 6 تا 9 دن کے وقفہ سے لگائیں۔ پودے کو پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر فصل کی آبپاشی کریں ۔ڈرل سے لائنوں میں کاشت کی گئی روایتی کپاس کو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 تا40 دن بعد اس کے بعد ہر آبپاشی 12 تا 15 دن کے وقفہ سے کریں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago