News

کاشتکاروں کو فصلوں کی بروقت کاشت کیلئے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،سید موسیٰ رضا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو فصلوں کی بروقت کاشت کیلئے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھاد کی ذخیروہ اندوزی اور گرانفروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کرمداد قریشی میں مختلف کھاد ڈیلروں کے گودام اور سٹاک کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ناجائز منافع کمانے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کئے جائیں او رمحکمہ زراعت کے افسران کی موجودگی میں کھاد فروخت کرائی جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شوکت علی عابد نے بتایا کہ ضلع بھر میں کھاد وافر مقدار میں موجود ہے، کاشتکاروں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل اور اختیارات کو استعمال کیا جارہا ہے۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago