Categories: NewsUrdu News

کاشتکاروں کو سہولیات و خدمات کی فراہمی کیلئے تمام محکمہ جات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں،ڈی سی اومظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔13 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2016ء)کاشتکاروں کو سہولیات و خدمات کی فراہمی کیلئے تمام محکمہ جات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔کاشتکار حکومت کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ کاشتکاروں کے مسائل کے خاتمہ سے ان کی معاشی حالت بہتر اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن مظفر گڑھ حافظ شوکت علی نے ڈ سٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔اجلاس میں مہر عابد حسین ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت توسیع مظفر گڑھ، اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ ڈاکٹر سیف اللہ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ظہور احمد بھٹہ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ، ڈسٹرکٹ آفیسر فاریسٹ اینڈ فشریز محمد باقر کاظمی،ڈسٹرکٹ آفیسر سوائل فرٹیلیٹی ڈاکٹر خرم شہزاد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد سلمان،محکمہ زراعت کے دیگرشعبہ جات، واپڈا، اریگیشن ، پراسیکیوشن کے نمائندوں، کسان بورڈ مظفر گڑھ کے سینئر چیئرمین میاں احسان دھنوتر، جنرل سیکرٹری مہر خالد محمود جانگلہ، کسان اتحاد مظفر گڑھ سے رانا شمشاد احمد، رانا غلام مصطفی اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں مہر عابد حسین نے سابقہ اجلاس کی کارروائی، احکامات اور ان پر عملدرآمد پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع میں جاری مختلف اسکیموں بارے وضاحت کی۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرمظفر گڑھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوںنے تمام محکمہ جات کو احکامات دئے کہ وہ اپنے اہداف کے حصول کو بروقت یقینی بنائیں۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago