News

ڈی پی او کا تھانہ رنگپور میں شہریوں کی سہولت کیلئے ویٹنگ ہال کا افتتاح اور کھلی کچہری کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 20 جنوری2023ء) ڈی پی او احمد نواز شاہ نے تھانہ رنگپور میں شہریوں کی سہولت کیلئے ویٹنگ ہال کا افتتاح اور کھلی کچہری کا انعقاد کیاہے۔ڈی پی او احمد نواز شاہ نے کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائیگا اور ان کی سہولیات کیلئے تمام تر اقدامات کیئے جائینگے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ رنگ پور میں ویٹنگ ہال کا افتتاح کیا ہے، ویٹنگ ہال کی تعمیر کا مقصد انصاف کیلئے دور درازسے آئے شہریوں کو آرام دہ ماحول فراہم کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ بعدازاں ڈی پی او نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،جس میں ایس ایچ او تھانہ رنگپور جاوید اقبال مکول اور تمام تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں میڈیا نمائندگان،انجمن تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں کی طرف سےدی گئی 15 سے زائد درخواستیں پیش کی گئیں جن کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر احکامات جاری کئے گئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بر وقت انصاف کی فراہمی لوگوں کو حق اور انصاف ان کی دہلیز پرمہیا کرنا پولیس کا اولین فرض ہے ،عوام کے مسائل اور پولیس سے متعلق شکایات کے لئے میرے دفتر کے دروازے بھی ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago