News

ڈی پی او مظفرگڑھ کی قیادت میں پولیس کا منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 اکتوبر2022ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات پر منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے تحت ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔گذشتہ شب منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون مییں252 لیٹر شراب اور240 گرام چرس پکڑی گئی جبکہ منشیات فروشی کادھندہ کرنےوالے 15منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارروائیوں ں کا سلسلہ جاری رکھے گی اور آئندہ بھی عوام الناس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

8 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

8 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

8 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago