News

ڈی پی او مظفرگڑھ کی ایس ایچ اوز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او ز کو نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 ستمبر2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے ایس ایچ اوز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او شاہ جمال، ایس ایچ او صدر مظفرگڑھ، ایس ایچ او جتوئی اور ایس ایچ او سیت پور کو نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے ایس ایچ او سیت پور نصراللہ ملکانی پولیس حراست سے فرار خطرناک مجرم اشتہاری کی دوبارہ گرفتاری پر، ایس ایچ او صدر مظفرگڑھ سجاد کشک کو 30 کلو گرام سے زائد افیون کی برآمدگی، ایس ایچ او شاہ جمال نواز لنڈ کو شہر سلطان کے علاقے سے فرار ہونیکی کوشش کرنے والے قتل کے ملزمان کو ناکہ بندی کر کے گرفتار کرنے اور ایس ایچ او تھانہ جتوئی ارشد منیر کو کم عمر معصوم بچے سے بدفعلی اور قتل کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago