مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 اگست2019ء) محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لئے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے امن کمیٹی کے ممبران اور صحافیوں سے میٹنگ کی۔تفصیل کے مطابق محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے علی پور میں امن کمیٹی کے ممبران اور صحافیوں سے ڈی ایس پی آفس علی پور میں میٹنگ کی۔
اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے امن کمیٹی کے ممبران اور صحافیوں کو بتایا کہ محرم الحرام میں امن امان کو فول پروف بنانے کے لئے، مقامی پولیس کے ساتھ، ایلٹ فورس، پاک آرمی کے دستے، اور رینجرز کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام میں امن امان کو قائم رکھنے کے لئے ہمہ قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…