News

ڈی پی او مظفرگڑھ کا پرانی دشمنی پر دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جنوری2023ء) ڈی پی او نے تھانہ جتوئی کے علاقے میں پرانی دشمنی پر دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کشمور کے رہائشی حاجی خمیسہ،نور حسن اور ان کے بھتیجے رانو نے پرانی دشمنی کے خوف سے جان بچانے کےلئے ایک ماہ قبل اپنا علاقہ کشمور چھوڑ کر مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں رہائش اختیار کر لی تھی اور مزدوری کر کے گزر اوقات کر رہے تھے۔

گذشتہ شب وہ جتوئی کے قریب ظفر نامی اپنے کسی تعلق دار سے ملنے کےلئے جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار 2 مسلح افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حاجی خمیسہ اور نور حسن موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے بھتیجے رانو نے چھپ کر جان بچائی۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،اور علاقے کی ناکہ بندی کرا دی
Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

5 days ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

5 days ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

4 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago