News

ڈی پی او مظفرگڑھ کا محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے خانگڑھ میں امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) مظفرگڑھ پولیس اور انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے خانگڑھ میں امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او طارق ولایت نے خانگڑھ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اس موقع پر پولیس، انجمن تاجران اور جلوسوں کے منتظمین بھی ان کے ہمراہ تھے.ایس ایچ او خانگڑھ نے انتظامات, روٹس ہائے اور اہم ایشوز کے حوالے سے ڈی پی او کو مکمل بریفنگ دی اس موقع پر ڈی پی او نے بتایا کہ محرم الحرم کے حوالے سے خانگڑھ میں جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خانگڑھ میں روٹس ہائے کے دوروں کا مقصد ازسرنو جائزہ لے کر مربوط سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ امن برقرار رکھنے کے لئے وہ خانگڑھ کے تمام مکاتب فکر کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ممبران امن کمیٹی،تاجر حضرات اور انتظامیہ خانگڑھ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے باہمی تعاون سے کام لیں گے اور تمام مکاتب فکر کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مسلکی رواداری و ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے.اور محرم الحرام کے سلسلہ میں خانگڑھ میں ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago