News

ڈی پی او مظفرگڑھ کا ریٹائرڈ ملازم کے اغوا کا نوٹس ، مقدمہ درج کر کے فوری بازیابی کیلئے اقدمات کا حکم

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن(ر)طارق ولائت نے رنگپور کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم کے اغوا کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ رنگپور کو فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا،پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے کہا ہے کہ اغوا کے وقوعہ کی جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا،ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ رنگپور کو متاثرہ خاندان سے رابطہ کر کے ان کہ ہر ممکنہ قانونی راہنمائی کرنے اور مغوی کی برآمدگی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدا یت کی ہے،یاد رہے کہ مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور کے چک نمبر 5/4L کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم رفیع ولد الیاس مسیح کو 3 جولائی کو خانیوال میں اپنے کسی عزیز کی شادی میں شرکت کے بعد واپسی پر کچھ افراد نے اغوا کر لیا تھا،پولیس تھانہ رنگپور نے اغوا خانیوال میں ہونے کی وجہ سے مغوی کی ہمشیرہ ارشاد بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف رپٹ درج کر لی تھی،مغوی کی ہمشیرہ کے مطابق اغوا کاروں نے زنجیروں میں جکڑے ہوئے مغوی پر تشدد کی وڈیو اہل خانہ کو بھیج کر 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، ،ارشاد بی بی نے رنگپور پولیس پر معاملے میں دلچسپی نہ لینے کا الزام لگاتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ اور پولیس کے اعلی حکام سے بھائی کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے ایس ایچ او رنگپور کو فوری طور پر مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے اور مغوی کی بازیابی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago