Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ کا تھانہ خیرپور سادات کندائی، سیت پور کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈی پی اوصادق علی ڈوگر نے ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ جات سیت پور، کندائی اور تھانہ خیرپور سادات کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق دورہ کے دوران انہوں نے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ، اسلحہ خانہ، مال خانہ،حوالات اور دیگر صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا اور تھانہ جات میں شجرکاری اور گرین بیلٹ بنانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او علی پور بھی موجود تھے۔ اس دورانانہوں نے تھانوں میں تعینات ایڈمن افسران سے بھی ملاقات کی اور ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او ہر وقت تھانے میں موجود نہیں ہو سکتا اسی لیے ایڈمن افسران کو تعینات کیا گیا ہے وہ کل وقتی شہریوں سے ملاقات کر کے ان کی بات سمجھ کے اسی دن غروب آفتاب سے پہلے قانونی کارروائی یقینی بنائیں گے، کوئی بھی درخواست ایڈمن آفیسر سے پہلے کسی بھی بیٹ آفیسر کو مارک نہیں کی جائے گی۔شہریوں کی شکایات کا ازالہ لا ترجیحی بنیاد پر کیا جائے شہریوں سے پیار و محبت سے پیش آیا جائیگا اور ان کے مسائل عزت و تکریم سے حل کیئے جائیں گے، ایڈمن افسران کو کوئی اور ڈیوٹی تفویض نہیں کی جائیگی، اس اقدام سے شہریوں کی پولیس کے رویہ کے خلاف شکایات ختم ہونگی اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کیطرف ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تھانہ سیت پور اور خیرپور سادات کے جملہِ سٹاف محرران اور ایس ایچ اوز کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago