Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ نے قومی رضاکاران میں اعزازیہ رقم تقسیم کردی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 جولائی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے قومی رضاکاران کا دیرینہ معاملہ حل کرتے ہوئے 50 لاکھ کی خطیر رقم تقسیم کردی۔اعزازیہ تقسیم کرتے ہوئے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ بلا شبہ انکی خدمات کے برابر تو ہم نہیں کر پا رہے تاہم ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے یہ رقم ضلع بھر کے رضاکاران میں تقسیم کر رہے ہیں،جس سے رضا کاران پولیس کے ساتھ معاون رہ کر عوام کی سکیورٹی امور اور دیگر ڈیوٹیز ایک نئے جذبے سے ادا کرینگے ا ور ان کا اعزازیہ بڑھانے کیلئے بھی ہم عملی طور پر اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سردار عبدالحئی خان دستی، سردار نیاز خان گشکوری، مہر اعجاز احمد صدر بار کونسل مظفرگڑھ، ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعد اللہ خان اور انسپکٹر مہر عبدالستار کے ہمراہ تفتیشی افسران کے 30 لاکھ روپے کے تفتیشی فنڈز ،10 لاکھ کے قریب ٹی اے ڈی اے بلز، 3 لاکھ کے میڈیکل فنڈز کی مد میں اور 50 لاکھ قومی رضاکاران میں اعزازیہ تقسیم کیا۔

اس تقریب کے بعد ڈی پی او دفتر میں صحافی برادری نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، دفتر پولیس میں تقریب کے بعد ڈی پی او صادق علی ڈوگر معزز مہمانان گرامی اور صحافی دوستوں کے ہمراہ تھانہ سٹی مظفرگڑھ پہنچے،جہاں انہوں نے مشیر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وومن ڈیسک اور مصالحتی کمیٹی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے معزز پارلیمنٹیرین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ تھانہ میں جو بھی خاتون کسی مسئلہ کیلئے آئیگی وہ وومن ڈیسک میں خواتین پولیس افسران سے ملاقات کریگی جہاں وہ مکمل آزادی کے طور پر اپنا مسئلہ بتائے گی،جس پر خواتین پولیس افسران اس کو اس حوالے اس کو مکمل آگاہی دینگی اور قانونی امداد مکمل فری فراہمی یقینی بنائیں گی اور ان کے جائز مسئلہ کے حل ہونے تک ان کے ساتھ رابطے میں رہینگی۔ڈی پی او کا مصالحتی کمیٹی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ حکومت پنجاب کا بہترین پراجیکٹ ہے جس میں مقامی لوگ کسی بھی قانونی کارروائی میں دونوں فریقین میں مصالحت کروائیں گے جس تھانوں اور عدالتوں میں دباؤ کم ہو گا اور عوام کے مسائل فوری طور اچھی شہرت کے حامل ان کے اپنے ہی لوگ حل کرادیں گے۔ڈی پی او کا کہنا تھا مظفرگڑھ پولیس کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر عوامی و سماجی نمائندوں سے ملکر سماج دشمن عناصر کے خاف بر سر پیکار ہے۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago