Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی زیر نگرانی پولیس پریڈ گراونڈ میںجنرل پریڈ کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 دسمبر2019ء) پولیس ملازمین کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس پریڈ گراونڈ میں ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی زیر نگرانی جنرل پریڈ کا انعقاد،پولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائن پریڈ گراونڈ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے ۔ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا اور چبوترے پر سلامی لی۔

جنرل پریڈ میں آئے پولیس افسران و ملازمان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کو دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دیں، ہمارا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے اور اس ملک و قوم کی رکھوالی کے لیے ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ایک پولیس والے کا اچھا اخلاق ساری فورس کے لیے عزت اور نیک نامی کا باعث بنتا ہے۔ جبکہ برا اخلاق اور رویہ محکمہ کی بدنامی اور بے عزتی کا باعث بنتا ہے۔ تمام ملازمین اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اچھی خوراک اور صاف ستھرے پانی کا استعمال کریں۔ آپ کی صحت آپ کے خاندان، محکمہ اور معاشرہ کے لیے از حد ضروری ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

5 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago