Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کا تھانہ صدر علی پور کا دورہ

علی پور۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کا تھانہ صدر علی پور کا وزٹ، ریکارڈ کا معائنہ، اہم کیسز کی سماعت اور صحافتی وفد سے ملاقات بھی کی۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین نے تھانہ صدر علی پور کا وزٹ کیا اور تھانہ میں محرر کمرہ، تفتیشی افسران کے دفاتر، صفائی ستھرائی اور واش رومز بھی چیک کیئے، ڈی پی او نے تھانہ میں سرکل علی پور و جتوئی کے سنگین مقدمات کی پراگریس چیک کی اور فریقین کی خود سماعت کی، ڈی پی او نے تھانہ صدر علی پور میں مختلف وارداتوں میں سے گرفتار ملزمان سے ہونے والی برامدگی کی رقم 2 لاکھ 10 ہزار روپے مدعی مقدمات میں تقسیم کی جن میں محمد عارف، حق نواز، عبدالغفار، عبدالستار، محمد اسلم، طارق، اظہر اور نذیر احمد شامل تھے کو نقد رقم تقسیم کی، تھانہ صدر علی پور سابق صدر پریس کلب ہدائت علی رضوی کی قیادت کیں صحافتی وفد نے ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی پی او نے علاقہ کی مجموعی صورتحال بارے گفتگو کی اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے سینئر صحافی میاں خورشید مرکنڈ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی، بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ خیر پور سادات کا وزٹ کیا اور شہید کنسٹیبل فاروق لنگاہ کے گھر بستی لنگاہ بھی گئے ان کے والدین سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ان کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سیت پور جام سجاد حیدر اور ایس ایچ او تھانہ خیر پور سادات فرحت عباس بھی تھے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago