Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے ضلع کے مختلف تھانہ جات کے دورے

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے ضلع کے مختلف تھانہ جات کے دورے، جرائم کی صورتحال، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور دیگر امور چیک کئے ، تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتری ضروری امور نمٹانے کے بعد مختلف تھانہ جات میں سرپرائز وزٹس کیلئے روانہ ہو گئے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے اپنا پہلا پڑاؤ تھانہ خانگڑھ جا کر کیا جہاں ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک پر جرائم کی صورتحال، مقدمات کا اندراج، تفتیش، ریکارڈ کی تکمیل، چالان کا اندراج، کرایہ داروں کا اندراج، ہیومن ریسورس منیجمنٹ اور دیگر امور چیک کیئے، ڈی پی او نے خانگڑھ میں ایکٹنگ ایس ایچ او رنا جاوید کو ہدایات جاری کیں، دی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تھانے کے انٹری پوائنٹ پر شجرکاری مزید بڑھائی جائے اور سدا بہار پودے لگائے جائیں، صفائی ستھرائی کا بہترین انتطام کیا جائے جسکو مسلسل چیک کیا جاتا رہیگا، شجرکاری اور صفائی ستھرائی بہترین ہونے پر پولیس افسران کو اسناد دی جائیں گی،ڈی پی او صادق علی ڈوگر بعدازاں اچانک تھانہ روہیلانوالی پہنچے جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور تھانے کی بلڈنگ کے اردگرد جائزہ لیا اور ایس ایچ زاہد محمود لغاری کو جرائم کے حوالے سے اور شجرکاری اور سبزہ زار بنانے کے بھی احکامات جاری کیئے، ڈی پی او تھانہ روہیلانوالی کی انسپکشن/چیکنگ کے بعد تھانہ شاہ جمال کی طرف روانہ ہوئے تاہم تھانہ شاہجمال کی بجائے تھانہ چوک قریشی جا پہنچے، تھانہ قریشی میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ کی بلڈنگ، حوالات، پینے کے پانی، فرنٹ ڈیسک پر جرائم کی صورتحال اور تھانہ میں سبزہ زار اور شجرکاری کا کام بھی چیک کیا، شجرکاری نہ ہونے پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی اسماعیل مستوئی سے اظہار برہمی کیا، اور شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ اور چوک قریشی میں منشیات کے حوالے سے خصوصی کریک ڈاؤن جاری کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وہ ضلع بھر کے تھانہ جات میں سرپرائز وزٹس کرتے رہیں گے ۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago