Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی سرکل کوٹ ادو پولیس کے ساتھ کرائم کنٹرول میٹنگ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 اگست2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی سرکل کوٹ ادو پولیس کے ساتھ کرائم کنٹرول میٹنگ بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد و نقد انعام، ناقص کارکردگی پر سروس ضبطگی اور دیگر سزائیں دی گئیں ، تفصیل کے مطابق ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے دفتر پولیس سرکل کوٹ ادو کے تمام ایس ایچ او، ز اور تفتیشی افسران سے کرائم کنٹرول میٹنگ کی جس میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے زیر تفتیش تمام مقدمات کی پراگریس کو خود چیک کیا اور مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ شریوں کی انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنانے کیلئے وہ خود ضلع بھر کے تمام زیر تفتیش مقدمات کی نگرانی کر رہے ہیں اور وقت پر میرٹ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ہوئے تفتیش مکمل کرنے والے افسران داد کے مستحق ہیں اور ناقص کارکردگی والے افسران کیلئے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں ہے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے زیرتفتیش مقدمات کی چیکنگ کے دوران شاہد شاہ اے ایس آئی کو نقد انعام اور تعریفی سند جبکہ مجاہد اے ایس آئی کی ایک سال سروس ضبطگی کی سنائیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ 15 کی کالز کا ریسپانس ٹائم وہ خود مانیٹر کر رہے ہیں اس سلسلے میں بھی آپ اپنی کارکردگی بہتر کریں اور جائے وقوعہ پر پہنچنے کیلئے ریسپانس ٹائم کم سے کم ہو، عید پر ڈیوٹی کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ عید کے پر مسرت موقع پر بھی پولیس مظفرگڑھ ضلع بھر میں مستعد ہے اور اپنے شہریوں کی جان، مال عزت و آبرو کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنائیگی۔

admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago