Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ریڈیو جذبہ ایف ایم 98.6 پروگرام میں شرکت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 جولائی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہفتہ وار ریڈیو جذبہ ایف ایم 98.6 پروگرام میں شرکت، ڈی پی او صادق علی ڈوگر عوام کے ہر طبقہ سے براہ راست رابطے کیلئے ہر چینل استعمال کرتے ہوئے اپنی نوعیت کا انفرادی پروگرام ریڈیو پر بھی کر رہے جہاں ریڈیو سننے والے شہری ڈی پی او صادق علی ڈوگر سے اپنے مسائل براہ راست ڈسکس کرتے ہیں اور ان کا فوری حل پاتے ہیں، پروگرام میں ڈی پی او صادق علی نے ڈوگر کو بہت زیادہ کالرز نے اپنے مسائل کا فوری حل پانے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا جو کہ کال کے بعد ان کی ہدایات کے مطابق مسئلہ حل ہونے تک رابطہ میں رہتے ہیں اور حسن و اخلاق سے پیش آتے ہیں، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کو مظفرگڑھ ضلع کے علاؤہ ڈیرہ غازیخان کے شہریوں نیلے بھی کالز کیں اور عوامی رابطہ کیلئے براہ راست عوام میں رہنے پر خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے عوام کے مسائل کی سماعت اور ان کے حل کے بعد پروگرام میں عوام کو خواتین کے جائز مسائل کے حل کیلئے تھانوں میں قائم کیئے گئے وومن ڈیسک کے ذریعے خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور خاص طور پر ڈولفن فورس جس کے قیام کے بعد ضلع بھر میں جرائم کی کمی ہوئی اور اس ماڈل کو پورے پنجاب میں بھی مظفرگڑھ کو فالو کیا جا رہا ہے کی دھوم رہی،کالرز نے ااس اقدام پر بھی ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا، ریڈیو پروگرام پر ہر جمعرات 8 بجے تا 9 بجے رات جاری رہیگا، شہری 03028381111 پر براہ راست پروگرام میں شامل ہو سکیں گے۔
admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago