Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا تھانہ چوک قریشی ،شاہ جمال اور پٹرلنگ پوسٹ میر حاجی کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا تھانہ چوک قریشی ،شاہ جمال اور پٹرلنگ پوسٹ میر حاجی کا دورہ ۔ ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ جات چوک قریشی، شاہ جمال اور پٹرونگ پوسٹ میر حاجی کا دورہ کیا، ڈی پی او نے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ، اسلحہ خانہ،مال خانہ،حوالات اور دیگر صفائی ستھرائی کے نظام کو چیک کیا، ڈی پی او نے تھانہ جات میں شجرکاری اور گرین بیلٹ بنانے کی بھی خصوصی ہدایات جاری کیں، مزید براں ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ایس ڈی پی او صدر سرکل عاشق حسین خان کھوسہ بھے تھے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ شاہ جمال کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی، گرین بیلٹ اور شجرکاری کے معاملات کو دیکھا، ڈی پی او نے تھانہ شاہ جمال میں فرنٹ ڈیسک کا بھی وذٹ کیا جہاں انہوں نے غیر تسلی بخش صورتحال پر ایس ایچ او سے سے اظہار برہمی کیا اور آئندہ اپنے معاملات درست کرنے کی وارننگ دی، اظہار کیا، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شہری پولیس کے پاس اپنے مسائل کے حل کیلئے آتا ہے تو اسی دن غروب آفتاب سے پہلے قانونی کارروائی ہو جانی چاہیے اسی سے تھانہ کلچر میں تبدیلی کیطرف ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے تھانہ چوک قریشی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تمام انتظامی معاملات اور صفائی ستھرائی اور شجر کاری نظام کے ساتھ تھانے کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور مزید ہدایات جاری کیں، ڈی۔پی او نے پٹرولنگ پوسٹ میر حاجی کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو چیک کیا اور ملازمین سے ملاقاتیں کیں، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ افسران اپنے تھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر 3 گھنٹے موجود رہینگے اور براہ راست تھانوں کے معاملات کی نگرانی کرینگے عوامی مسائل تھانوں میں ہی حل ہوجانے چاہیئں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago