مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اگست2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ ،ڈی سی اوربریگیڈیئر شکور احمد نے محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ڈی سی علی عنان قمر، ڈی پی او احمد نواز شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ شاہ رخ چیمہ، کرنل عدنان اور میجر اریب الرحمان کی بھی شرکت۔ڈی سی علی عنان قمر نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں تمام تر انتظامات کے بارے بریفینگ دی۔
ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ نے بتایا تمام جلوس ہائے اور مجالس کے لئے 3 لیئر سکیورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ مجالس کی سکیورٹی پر مامور میری فورس کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ جو جانفشانی سے اپنے فراٸض سر انجام دے رہے ہیں۔
محرم الحرام میں عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لئے جامع تلاشی کے لئے ولینٹیئرز تعینات کیئے گئے ہیں۔
جو جامع تلاشی کے بعد ہی عزاداروں کو جلوس میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔ جلوس اور مجالس کے روٹ سے متصل گلیوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا گیا ہے اور اہم پوائنٹس پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ شر پسند عناصر سے نبرد آزما ہونے کے لئے ایلیٹ فورس، QRF ٹیمیں، ڈولفن فورس شہرائوں پر مسلسل گشت کناں ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے جس میں 3 شفٹوں میں ٹریفک پولیس اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنےکے لئے پولیس لائینز میں ریزرو فورس اور پی سی فورس اسٹینڈ ٹو ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کا مقصد صرف اور صرف لوگوں کے قیمتی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔\378
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…