Categories: NewsUrdu News

ڈی پی او آفس مظفرگڑھ میں قائم کمپلینٹ سیل میں بہتری لانے کا مطالبہ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل ڈی پی او آفس مظفرگڑھ کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گئی،مقدمات کے اندراج کے لئے آنے والے سائلین کو چکر لگوائے جانے لگے ۔ پیشی پہ پیشی،انکوائری در انکوائری، پرچہ پھر بھی درج نہیں کیا جاتا، شہری سیل سے مایوس ہونے لگے، چیف جسٹس نوٹس لیں سائلین کی دہائی۔تفصیل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اندراج مقدمہ کے عدالتی اختیارات ختم کر کے اضلاع میں اندراج مقدمہ کے لئے ڈی پی او دفاتر میں ضلعی شکایات سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تھی ان سیلز نے کام شروع کر دیا لیکن یہ سیل بھی روایتی پولیس گردی کا شکار ہو گئے اور ان سیلز میں تعینات پولیس افسران نے اندراج مقدمہ کے لئے آنے والے سائلین کو تنگ کرنا شروع کرد یا مظفرگڑھ کمپلینٹ سیل کے باہر موجود سائلین محمد خالد ، ساجدہ بی بی،محمد بلال،مزمل حسین اور دیگر نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے رل رہے ہیں ایک دن تھانے بھجوا دیتے ہیں اگلے روز یہاں سیل میں بلا لیتے ہیں روزانہ ثبوت اور گواہ لانے کا کہتے ہیں ہر روز یہی تماشا ہے پیشی در پیشی اور انکوائری در انکوائری کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال پرچہ درج نہیں ہو سکا، انہوں نے کہا ہے اس نظام کو درست کیا جائے اور سائلین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago