News

ڈی پی اوکوٹ ادو کی چوک سرور شہید میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2023ء) آر پی او ڈیرہ غازیخان سید خرم علی کی ہدا یت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو نے تھانہ سٹی چوک سرور شہید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں SDPO سرکل کوٹ ادو ، SHOs تھانہ سٹی و صدر چوک سرور شہید کی موجودگی میں سائلین نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں جن کے ازالے کےلئے ڈی پی او نے موقع پر احکامات جاری کئے،ڈی پی او کوٹ ادو نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیح ہے، عوام کی کسی بھی شکایت اور مسئلے کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کوٹ ادو کے افسران کے دفاتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا مطمع نظر کمیونٹی پولیسنگ اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے اور وہ خود بھی یہی چاہتے ہیں کہ عوام اور پولیس میں فاصلے کم کئے جائیں، ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ عوام بلا خوف اور بلا جھجک پولیس کے پاس اپنے مسائل کے حل کےلئے جائیں،عوام کو اعتماد ہو کہ تھانوں میں ان کے خیرخواہ بیٹھے ہیں جو ان کے مسائل حل کریں گے ان کا ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ تحصیل چوک سرور شہید میں جلد ڈی ایس پی تعینات کر دیا جائے گا اور موٹر سائیکل گشت کا افتتاح بھی جلدکیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی کوٹ ادوملک مجاہد حسین گورائیہ،ایس ایچ اوسٹی ملک عمار یاسر، ایس ایچ او صدر تھانہ عبدالرؤف بھی موجود تھ

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago