مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا پولیس شہداءحاضر سروس، ریٹائرڈ اور دوران سروس جاں بحق ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی پیکج کا معاہدہ طے پاگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کے فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولز کے صدر جعفر بھٹہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت تمام پرائیویٹ اسکولز میں پولیس شہدا ءکے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی اور تمام حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تمام فیسوں میں 50 فی صد رعایت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی جاں بحق اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھی 50 فی صد رعایت دی جائیگی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکول کے صدر جعفر بھٹہ کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے ضلع بھر کے 4 ہزار سے زائد سکولز میں زیر تعلیم پولیس ملازمین کے بچے اس معاہدے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…