Categories: NewsUrdu News

ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں ڈائیلسز سوسائٹی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اکتوبر2019ء) ڈائیلسز کے مریضوں کے مفت علاج کے لئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی کاوشوں سے ڈائیلسز سوسائٹی مظفرگڑھ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،جس کے ذریعے مخیر حضرات مریضوں کے علاج میں معاونت کریں گے۔مظفرگڑھ ڈائیلسز سوسائٹی کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی،مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ممبران اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، سردار عون حمید ڈوگر،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیا الحسن، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مہر محمد اقبال،صدر بار مہر اعجاز احمد، ملک خیر محمد بدھ،عدیل مختار،سید امیر حسن اور ملک جاوید سمیت مخیر حضرات، ڈاکٹرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے کہا کہ مظفر گڑھ جیسے پسماندہ علاقے میں ڈائیلسز سوسائٹی کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے اس کو ہم پورے پنجاب میں لاگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومت کا وژن پسماندہ علاقوں کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں 35 فیصد جنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا گیا ہے ورنہ اس سے پہلے جنوبی پنجاب کے لئے صرف 12 فیصد بجٹ مختص کیا جاتا تھا وہ بھی لاہور میں میٹرو ٹرین پر خرچ کردیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان، بہاولپور،رحیم یار خان اور ڈیرہ غازیخان میں نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ مظفرگڑھ میں 20 ہزار ایکڑ پر انڈسٹریل پارک بنایا جارہا ہے جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کے حوالے سے مظفرگڑھ کی عوام کے مطالبات وزیراعلیٰ پنجاب سے منظور کرائیں گے۔مشیر زراعت عبدالحئی خان دستی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت و تعلیم تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ملک کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا فوکس ہے۔ وزیراعظم نے اقتدار میں آنے سے پہلے لاہور اور پشاور میں شوکت خانم جیسے ہسپتال قائم کئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر ایماندار اور ملک کے ساتھ مخلص ہے ہم عمران خان کی قیادت میں جلد نیا پاکستان بلکہ نیا صحت مند پاکستان بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ مظفرگڑھ میں ڈائلیسز سوسائٹی کے قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کے قیام کے بعد اب کسی مریض کو علاج کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا اس سوسائٹی کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے والے مخیر حضرات اصل میں تحسین کے لائق ہیں جنھوں نے بے لوث خدمت کے لیے معاونت کی ہے۔میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ 356 بیڈز پر مشتمل ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال کو آئی سی یو، ٹراما سنٹر،یورالوجی وارڈ اور برن سنٹر کے لئے مزید فنڈز فراہم کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کالا پتھر پر پابندی کو سختی سے نافذ کرے۔اس سے قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں اسی طرح نوجوانوں کو ٹوکہ مشین سے اپاہج ہونے سے بچانے کیلئے ٹوکہ مشین کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے اس سے ہزاروں بچے اور عورتیں زندگی بھر کے لئے معذور ہو رہے ہیں۔قبل ازیں مشیر صحت،مشیر زراعت اور ڈپٹی کمشنر نے مظفرگڑھ ڈائیلسز سوسائٹی کے دفتر کا افتتاح کیا اور وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago